بھٹکل:۱۵/ستمبر (ایس او نیوز) مرڈیشور کے شری رام سینا لیڈر جینت نائک کے تڑی پار کو جمعرات کے دن دھارواڑ ہائی کورٹ بنچ نے تین ہفتوں تک اسٹے (حکم امتناعی) دیا ہے۔ جس کے نتیجے میں گذشتہ 13دنوں سے ضلع کے باہر رہنےو الے جینت نائک کو مرڈیشور لوٹنے کا راستہ آسان ہوگیا ہے۔
وکیل گوریش شنکر موٹو نے جینت کے حق میں دعویٰ پیش کیا تھا۔ بدھ کو ہوئی سنوائی میں منصف اروند نے فیصلہ ریزرو کیا تھا۔ عدالت کا حکم جاری ہوتے ہی مرڈیشور میں شری رام سینا کے کارکنان نے پٹاخے چھوڑ کر جشن منایا۔